ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے قریب پتور میں نوجوان عورت کی دو سالہ بچے کے ساتھ تالاب میں کود کر خود کشی

مینگلور کے قریب پتور میں نوجوان عورت کی دو سالہ بچے کے ساتھ تالاب میں کود کر خود کشی

Mon, 11 Jul 2016 12:57:26  SO Admin   S.O. News Service

مینگلور11جولائی (ایس او نیوز)مینگلور کے قریب پتور میں ویدا وتی نامی ایک 26سالہ خاتون نے اپنے دو سالہ معصوم بیٹے منیش کے ساتھ اپنے گھر کے پچھواڑے میں واقع تالاب میں مبینہ طور پرکودکر خود کشی کرنے کی واردات پیش آئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ویداوتی کی شادی تین سال قبل ستیش پجاری کے ساتھ ہوئی تھی۔ شادی کے ایک سال بعد ان کے یہاں منیش پیدا ہوا تھا۔ دو دن قبل رات کے وقت گھر کے تمام افراد مل کر ٹی وی دیکھ رہے تھے۔پھر ستیش اور اس کی بیوی ویداوتی اپنے بیٹے کے ساتھ نہانے کے لئے گھرسے باہر باتھ روم میں گئے ۔ اس کے کچھ دیر بعد ستیش لوٹ آیا مگر ویداوتی اور منیش نہیں لوٹے۔ کافی دیر بعد گھر والوں نے ان کو تلاش کیا تو پاس میں واقع نہرکے پاس ویداوتی کا موبائیل پڑا ہواپایا۔اس کے بعد تلاشی کے دوران ان کی لاشیں قریب کے تالاب میں دریافت ہوئیں۔ فائربریگیڈ کی مدد سے لاشیں تالاب سے نکالی گئیں۔خودکشی جیسے اس انتہائی اقدام کی اصل وجہ کیا ہے اس بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیںہوئیں۔ پتور دیہی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔پتور ٹاون پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر مہیش پرساد اس کیس کی تحقیقات کررہے ہیں۔
 


Share: